ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: اترکنڑا ضلع میں اتی کرم داروں کی جدوجہد مزید تیز ہوگی : شانتا رام نایک

بھٹکل: اترکنڑا ضلع میں اتی کرم داروں کی جدوجہد مزید تیز ہوگی : شانتا رام نایک

Sat, 19 Jan 2019 21:51:55    S.O. News Service

بھٹکل :19؍جنوری (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع بھر میں اتی کرم داروں کی عرضیوں کو مجموعی طورپر رد کئے جانے سے ضلع کی دیہی زندگی کو آگ میں جھونکا جارہاہے ، اس کرتوت کے خلاف اتی کرم جدوجہد مزید تیز کرنے کاکرناٹکا پرانت رعیت سنگھ کے ضلع صدر شانتارام نایک نے اعلان کیا۔

سنیچر کو پرائیویٹ ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ حکومت اتی کرمداروں کو نئے دستاویزات کی مانگ کے بہانے انہیں نکال باہر کررہی ہے، اسی سبب کی بنا ہماری رٹ کو رد کیا گیا ہے۔ فاریسٹ محکمہ کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے والوں کو زمین خالی کرنےکی نوٹس دی جارہی ہے، اس پالیسی کے نتیجےمیں ضلع کے سب سے پچھڑے طبقات مراٹھی ، ہالکی ، کونبی ،گولی ، سدی ، گونڈ دلت طبقات کنگال ہوگئے ہیں۔ عوامی نمائندے ریسارٹ میں آرا م کر رہے ہیں۔ اتی کرم داروں کو ایک ساتھ نکال باہرکرنے کی کوشش کیگئی تو ضلع میں انقلاب برپاہوگا۔ اتی کرم داروں کی زندگی کو بقا فراہم کرنےکے لئے  فروری کے تیسرے ہفتہ سے متحدہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ سی آئی ٹی یو کے ضلع صدر تلک گوڈا، پرانت رعیت سنگھ کے معاون سکریٹری تمپا گوڈا، بھٹکل تعلقہ صدر شری دھر شٹی ، سکریٹری شری دھر نائک موجود تھے۔


Share: